طارق ملک کو ایک بار پھر بطور چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) تعینات کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے طارق ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نجی ٹی و ی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی نوٹیفکیشن نادرا آرڈیننس 2002کے تحت کیا گیا ہے۔ طارق ملک کی تعیناتی کی مدت تین سال ہوگی۔وفاقی حکومت نے آٹھ جون کو طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
خیال رہے کہ طارق ملک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی نادرا کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں، 2014 میں انہوں نے نادرا چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے تھے۔