بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔فائل فوٹو
بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔فائل فوٹو

روہڑی ۔ مال گاڑی کی زد میں آ کر دوبچے جاں بحق

روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان منڈودیر اسٹیشن پر مال گاڑی کی زد میں آ کر دوبچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔چاروں بچے مویشی چرانے والے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے پنجاب جارہی تھی، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت عبدالحمید اورفخر چوہان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ثنا اللہ چوہان اور امان اللہ چوہان حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد گھر منتقل کردی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں ان کے گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیااور حادثے کے بعدعلاقے میں سوگ کا سماں ہے۔