پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں مسلح افراد نے گھرپرحملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے گاؤں چوہا گجر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طورپرقتل کردیا گیا۔
اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھرپرفائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اوربانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اے ایس پی کے مطابق فائرنگ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔