اسلام آباد میں ویکسی نیشن مرکز کے باہر احتجاج۔ پولیس طلب
ہم دور درازعلاقوں سے ویکسین لگوانے کیلیے آئے ہیں اور اب ہمیں بتایا جارہا ہے کہ اسٹرازینیکا ویکسین دستیاب نہیں۔مظاہرین
بیرون ملک جانے کیلیے اسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کیلیے آنے والوں نے احتجاج کیا۔فائل فوٹو
اسلام آباد میں ویکسین کی کمی کے سبب ایف نائن کے ویکسی نیشن مرکز کے باہرعوام کے احتجاج کے باعث پولیس طلب کرلی گئی۔
ایف نائن کے ویکسی نیشن سینٹر کے باہر بیرون ملک جانے کیلیے اسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کیلیے آنے والوں نے احتجاج کیا اوربتایا کہ ہم بیرون ملک جانے کیلیے اسٹرازینیکا ویکسین لگوانے آئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم دور درازعلاقوں سے ویکسین لگوانے کیلیے یہاں آئے ہیں اوراب ہمیں بتایا جارہا ہے کہ اسٹرازینیکا ویکسین دستیاب نہیں۔