وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملیکہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت ہیں ، کوئی لبرل کرپٹ ہمارے معاشرے کی ترجمانی نہ کرے ، اپنے معاشرے کی ترجمانی کیلیے ہم خود بیٹھے ہوئے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم کی بیٹیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، یہ پہلی کابینہ ہے جس میں پانچ خواتین موجود ہیں ،ہمیں مذہب نے جو آزادی ہمیں دی ہے اس پر فخر ہے ، ہمارے کلچراورلباس کو دنیا آئیڈل سمجھتی ہے ، خواتین لائنوں میں کھڑی ہوں تو مرد حضرت ہٹ کر جگہ دے دیتے ہیں ، یہ ہمارے معاشرے کی خوبصورتی ہے ،پی ٹی آئی کی خواتین پارلیمان مین اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔
ملیکہ بخاری نے کہا ک ہم جانتے ہیں خواتین کو کیا مسائل درپیش ہیں ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق کیلیے قانون لائیں ، ہماری حکومت نے قانون سازی کے عمل سے جنسی زیادتی کے واقعات روکنے کیلیے اقدامات کیے ہیں ، ہم نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز بنائیں ۔