شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو
شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بااثر شخصیات کا قرض معاف ہونے کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے دور حکومت میں بااثر شخصیات اورکمپنیوں کے کروڑوں روپے کا قرضے معاف ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی انسپیکشن رپورٹ اسٹیٹ بینک نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کردی ہے۔

نجی ٹی و ی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی انسپیکشن رپورٹ کے مطابق سرکاری بینک کی جانب سے بعض کمپنیوں کو نوازنے کے لیے خلاف ضابطہ قرض معاف کیے گئے ہیں، چار بینکوں کی جانب سے ایک ارب 24کروڑ سے زائد قرض معاف کئے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سرکاری بینک نے 28کیسز میں 27کروڑاور تین نجی بینکوں نے 97کروڑ معاف کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرکاری بینک کو ایکشن لینے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ناکامی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔عوامی مفاد کے پیش نظر قرض معاف کرنے کی رپورٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی منظوری دے گی۔