ہری پور۔غیر قانونی بلاسٹنگ سے پہاڑ سرک گیا۔ایک مزدور جاں بحق
ایکسو یٹر سمیت دو ٹرک بھی دب گئے ،حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا۔فائل فوٹو
ہری پور۔خانپور کے علاقے سورج گلی میں بلاسٹنگ کے نتیجے میں پہاڑ سرکنے سے ملبے تلے آ کر ایک مزدور جاں بحق اورایکسو یٹر سمیت دو ٹرک بھی دب گئے ،حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کافی لمبے عرصے سے کرشنگ پلانٹ کے لیے بلاسٹنگ کرکے پہاڑ سے پتھر نکالے جارہے تھے اوربلاسٹنگ کے باعث پہاڑ کھوکھلا ہو چکا تھا جو صبح اچانک سرک گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1407236789065207809?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1407236789065207809%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F22-Jun-2021%2F1305952
پولیس حکام کے مطابق کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے لیکن ابھی اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔حادثےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔