مظفرگڑھ۔علی پورکی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں گھسیٹا بھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی ماں زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں اس کو انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔