لاہور:مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اورملزم مفتی عزیزالرحمن کامیڈیکل کروالیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا طبی معائنہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ چند دن بعد پولیس کو موصول ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا ہے، ملزم اور طالبعلم کے میڈیکل کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ملزم عزیزالرحمن اس وقت 4 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جسے جمعرات کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمن پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیزالرحمن کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظرعام پرآئی تھی، ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔