پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ملک کا وزیر خزانہ مقرر کردینا چاہیے،چیئرمین نیب کو پارلیمان میں طلب کرنے پر پارلیمنٹ خود دبائو میں ہے۔
اسلام آباد احتسا ب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کے چکرلگا لگا کر بالاآخر کڈنی ہلز ریفرنس میں غلط فرد جرم عائد ہوگئی ،چیئرمین نیب کو اس ریفرنس میں بطورگواہ پیش کریں گے او اسی عدالت میں لے کر آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ایک ایک گھنٹہ ٹی وی پر آکر لیکچر دیتے ہیں ،کاروبار شخصیات کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دبائومیں ہے، صادق سنجرانی کہتے ہیں چیئرمین نیب کو چھوڑ دیں طلب نہ کریں،چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔