بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہرنے بیوی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
شوہر کی جانب سے بیوی پر پھینکے گئے تیزاب سے خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بہاولنگر کےعلاقے ٹوبہ قلندر شاہ میں مظہر نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینکا، متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نےمقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم مظہر نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اورلاہور میں رہتا ہے، اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا ملنے آیا تو اس نے تیزاب پھینک دیا۔