لاہورہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگرملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طورپرنوٹسز بھیجوائے، ایف بی آر نے نوٹسز بھیج کر آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آرکے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نےجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دی، جس میں اور حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔