شیخ رشید کا لاہور دھماکے کا نوٹس۔تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیرداخلہ کی جانب سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

               
June 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیرداخلہ کی جانب سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کئے گئے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے،دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے،وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ کی جانب سے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعابھی کی گئی ہے۔