لاہور کے علاقےجوہرٹائون میں ہونے والا دھماکہ بم کا ہے ، آئی جی پنجاب نے تصدیق کر دی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بم گاڑی میں نصب تھا یا خود کش حملہ تھا اس کی تفتیش ابھی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے ، جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے ، حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے ۔
ادھر ایم ایس جناح ہسپتال نے کہا کہ ایک حاملہ خاتون کو بھی وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا ہے ، زخمی پولیس اہلکار کے گال پر زخم بال بیرنگ کا محسوس ہو رہا ہے ۔