وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران وزیرا عظم کو ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمرا ن خان کو ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی مفادات کے تحفظ کیلیے ادارے کی خدمات کو سراہا گیا۔