چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایک ریفرنس، 16 انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اجلاس میں سندھ کے سابق صوبائی وزرا نثارکھوڑو،غلام مرتضیٰ جتوئی اورخدابخش کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں سابق وزیربابرغوری کے مبینہ فرنٹ مین ریحان منصورکیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومروکیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،کرپشن کیسزمنطقی انجام تک پہنچانے کیلیے کوشاں ہیں۔