لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیارکرلی گئی ،آئی جی پنجاب رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے ، رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکہ خیز مواد کار میں موجود تھا ، دھماکے میں 15سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد غیر ملکی ساختہ ہے جبکہ کیل اور بال بیرنگ کا استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کی جگہ پر تین فٹ گہرا اورآٹھ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔