بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے 14 اراکینِ اسمبلی تاحال تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں یہ اپوزیشن اراکین 3 روز قبل اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ پہنچے تھے۔
اپوزیش اراکین کی جانب سے گرفتاری کی پیشکش کے باوجود پولیس نے ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے۔17 اراکینِ اسمبلی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔
اپوزیشن اراکین کا مطالبہ ہے کہ اگر ہم ملزم ہیں تو ہمیں گرفتارکریں یا اراکین کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کریں۔
اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت بند کی جائے۔ بجٹ میں اپوزیشن اراکین سے ان کے حلقوں کی اسکیمز سے متعلق مشاورت کی جائے۔
بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ 3 سال کے دوران غیر منتخب اراکین کو دیے گئے فنڈز کی تحقیقات کی جائے۔