اسلام آباد۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پنجاب پولیس کی زبردست کامیابی حاصل کرنے کی نوید سنا دی ، کہا کہ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ۔
ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر عوام کو اچھی خبر سنائے گی ، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشرلانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے ، ہم کبھی کسی دبائو میں نہیں آئے ۔ افغان بارڈر پر 86فیصد اور ایران بارڈر پر 48فیصد باڑ لگا دی گئی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیزایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانا شروع کیے ہیں ، مگر جان لیں وہ ناکام ہوں گے ۔