اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو ضمانت پررہاکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روزاثاثہ جات منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظو ر کی تھی ، دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔ جس پرآج مچلکے جمع کرانے کے بعد روبکار جیل حکام کے حوالے کیے گئے۔
جیل حکام کی جانب سے خواجہ آصف کی رہائی کے احکامات ہسپتال پہنچائے گئے ، جیل کا عملہ احکامات ہسپتال عملے کے حوالے کرکے روانہ ہو گیا۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائرکی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پرتین دن میں دلائل مکمل ہوئے تھے۔