9لاکھ روپے لے کر بھاگنے والی 10 سالہ بچی مل گئی

10 سالہ شگفتہ اعجاز گھر سے ناراض ہوئی اور غیرملکی کرنسی لے کر سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

               
June 24, 2021 · اہم خبریں, قومی
کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو تحویل میں کے کر تھانے منتقل کر دیا۔فائل فوٹو

کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو تحویل میں کے کر تھانے منتقل کر دیا۔فائل فوٹو

ریلوے پولیس سیالکوٹ نے گھر سے ناراض ہوکر بھاگنے والی 10 سالہ بچی کوبھاری رقم سمیت برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ریلوے ملک عتیق نے بتایا کہ 10 سالہ شگفتہ اعجاز گھروالوں سے کسی بات پر ناراض ہوئی اور 9 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی لے کر سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو تحویل میں کے کرتھانے منتقل کر دیا۔پولیس نے ورثا کو بلا کربچی کو رقم سمیت ان کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی ملک عتیق نے ریلوے پولیس سیالکوٹ کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔