یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

موت کی گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موت کی گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپیل خارج ہونے کے بعد نواز شریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے العزیزیہ اورایون فیلڈ فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کرنے کے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف رہائی چاہتے تھے اور واپس بھی نہیں آنا چاہتے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ مریم نوازنے کہا کہ وہ شام کو والد کو واپس بلا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مریم نواز نے 100 فیصد واضح کردیا کہ نواز شریف فراڈ کرکے باہر گئے تھے۔

ممتاز قانون دان بابراعوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ عدالتیں ملزم کی خواہش کے مطابق فیصلہ کریں۔ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان ن ے کہا کہ اپیل دائرکرنے والے پرلازم ہے کہ وہ پہلےعدالت کا فیصلہ قبول کرے۔بابراعوان نے واضح کیا کہ اب یہ طے شدہ وقت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔