کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں عائد کر دیں ، جو لوگ ویکسی نیشن نہیں کرا رہے انتظامیہ کی جانب سے ان کےسرکاری دفاتر ، بینکوں ، پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز، تفریحی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شاپنگ مالز، دکانداروں کو وکرونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، شادی ہالز میں بھی بغیر ویکسی نیشن کارڈ کے مہمانوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے بلوچستان میں اب تک 26ہزار893افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 304جاں بحق ہو گئے ، صوبے میں اب بھی 793ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔