سندھ اسمبلی کی جانب سے آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید ہنگامی آرائی اوراحتجاج کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرپیش کیے ،اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرپرکٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی ،کٹوتی کی تحاریک نہ ہونے پر ضمنی بجٹ کیلیے مطالبات زرکی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریرکے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ بعدازاں اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے اجلاس پیرکے روز تک ملتوی کردیاگیا۔