جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

سندھ کا بجٹ آج انتقال کرگیا۔حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی میں بجٹ کا انتقال ہو گیا، بجٹ کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کریں گے ، مراد علی شاہ سمیت سارا ٹبر چور ہے ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ بجٹ میں نقائص نظر آرہے ہیں ، قومی اسمبلی میں جھگڑے کے باوجود شہباز شریف کو سنا گیا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو تقریر کا موقع ہی نہیں دیا گیا،آج ہمیں بلا کر دو نمبری کی گئی ، انہوں نے اپوزیشن ممبر کو حکومتی بینچز سے تقریر کرائی ۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ  یہ بی بی کے نہیں بے بی کے پیرو کار ہیں ، سندھ حکومت میں بیٹھ کر صوبے کے عوام سے اظہارلا تعلقی کیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ آج پنجاب اورخیبرپختونخوا سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ، ایک لاکھ 25ہزار کروڑ روپے سندھ کو 12سال میں ملے ، سندھ میں پیسہ آتا ہے لگتا ہوا نظر نہیں آتا، ہم نے ایم کیو ایم سے بھی درخواست کی تھی ، افسوس ہے کہ ایم کیو ایم نے ہماری بات نہیں سنی ، ہم نے جمہوری موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا ، بجٹ کے نقائص تو خود نظر آجائیں گے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کو نمائندگی نہیں دی گئی ،ایوان جمہوری طریقے سے نہیں چل رہا۔