شوکت ترین نے 17اپریل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔فائل فوٹو
شوکت ترین نے 17اپریل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔فائل فوٹو

موبائل فون کی 5منٹ سے زیادہ کال پر ٹیکس دینا ہو گا

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ موبائل فون کی لمبی کال پر ٹیکس لیں گے ، پانچ منٹ سے زیادہ کی جانے والی فون کال پر ٹیکس دینا ہوگا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی لہرکے باوجود عمران خان نے دلیر فیصلے لیے، ماضی میں گروتھ قرضے سے لے کر ہوئی، پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو کرنٹ اکائونٹ خسارہ 20ملین ڈالرزکا تھا،آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، اس بارآئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں ،آج ہماری گروتھ پانچ فیصد ہو چکی ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹر نیٹ اورایس ایم ایس پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا مگر پانچ منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے،عمران خان نے کنسٹرکشن کی صنعت کی ترقی کیلیے اقدامات کیے۔