گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18 روپے فی کلو اضافے کا امکان

گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل 2021-22 میں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے۔ مینوفیکچررز نے خط لکھ دیا

               
June 25, 2021 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھ کر یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18 روپے فی کلو اضافے کا عندیہ دیدیا ہے۔

بجلی، گیس اور پیٹرولیم کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری ہوگئی ہے، پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل 2021-22 میں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹیکس واپس نہ لئے گئے تو یکم جولائی سے گھی اور تیل 13 سے 18 روپے مہنگا ہوجائے گا۔

پی وی ایم اے کا لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری متاثر ہوگا۔دوسری جانب پی وی ایم اے کی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات بھی ہوئی تھی جو بے نتیجہ نکلی ہے۔