وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے اسد عمر خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل صیح طریقے سے جاری نہ رہا تو جولائی میں عالمی وبا کی چوتھی لہر پاکستان میں آ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پرلیا گیا جس سے پتا چلاہے کہ ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہرجولائی میں آسکتی ہے۔
Reviewed the artificial intelligence based disease modeling analysis today in NCOC . In the absence of strong SOP enforcement and continued strong vaccination program, the 4th wave could emerge in Pakistan in July. Please adhere to sop's and vaccinate as soon as possible.
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 25, 2021
سربراہ این سی او سی نے عوا م سے اپیل کی کہ کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔