ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کریں گے ۔فائل فوٹو
ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کریں گے ۔فائل فوٹو

حکومت نے ڈیڑھ کروڑ ٹیکس نا دہندگان کی فہرست مرتب کرلی

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ ٹیکس نا دہندگان کی فہرست مرتب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ، وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ڈیفالٹرزکوگرفتارکریں گے ۔

قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں 12 ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کئے جا رہے ہیں ، سرکاری ملازمین کے میڈیکل سے ٹیکس واپس لے رہے ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے دودھ سمیت کئی چیزوں پر ٹیکس ختم کیا، ہم ٹیکس نظام میں تبدیلیاں لا رہے ہیں ،ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرینگے ، کاروبار کیلیے فی گھرانہ پانچ لاکھ بلا سود قرض دیں گے ،رواں سال چار ہزار سات سو ارب سے زائد ریونیو جمع کرینگے ٹیکس ڈیفالٹرزکو گرفتارکریں گے ،15 ملین ٹیکس نا دہندگان کی فہرست بن چکی ہے ۔

شوکت ترین نے کہا کہ سمال اور میڈیم انٹر پرائزز کو 100ارب کے قرض دیںگے ، آئندہ دو سال میں آئی ٹی کی صنعت سے 8ارب ڈالرز درآمد کریں گے ، سندھ کے 14اضلاع کی سکیموںپر پیسہ خرچ کرینگے ، سب سے پہلے زراعت پر پیسے خرچ کریں گے ، میری گاڑی اسکیم متعارف کرائی جائے گی ۔