جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو طبعیت خراب ہونے کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے، ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا، انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہوگی۔ شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات رپورٹس کے نتیجے کے بعد پتا چلے گی۔ ڈاکٹرزکی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمن کے معائنہ پر مامور ہے۔