لاہور کے علاقہ صدر کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمن کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرد ی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا اورعدالت سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں ملزم کی ڈی این اے رپورٹ بھی پیش کردی گئی ۔
تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی ہے،ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کرا لیا گیا ،مزید تفتیش درکارہے، ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی ۔