ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 36 اموات اور935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار188 اور مثبت کیسزکی تعداد نو لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسزکی تعداد32 ہزار 710 ہے اورآٹھ لاکھ 98 ہزار 944 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 713 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 407، خیبرپختونخوا چار ہزار 298، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 305 اور آزاد کشمیر میں 578 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 82 ہزار 528، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 560، پنجاب تین لاکھ 45 ہزار 655، سندھ تین لاکھ 35 ہزار 44، بلوچستان 26 ہزار 932، آزاد کشمیر 20 ہزار173 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 950 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔