کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران جاری

صنعتوں کو ملے بڑے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔صنعتکار

               
June 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی ۔فائل فوٹو

ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی ۔فائل فوٹو

صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران جاری ہے جس کے باعث صنعتوں کو ملے بڑے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز کوبھی گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے اورگیس کی بندش سے صنعتوں کونقصان کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی جس سے آرڈر منسوخ ہوسکتے ہیں اورآرڈرمنسوخ ہونے سے ایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام سیکٹرکوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کی گئی ہے۔