سابق نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسہ انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسہ 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے، میر ہزار خان کھوسو ایک ماہ سے کوئٹہ کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن آج صبح وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ۔میر ہزار خان کھوسو ریٹائر جج تھے اور وہ وفاقی شرعی عدالت کے بطو ر چیف جسٹس خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ 2013 کے عام انتخابات کے دوران نگران وزیراعظم بھی رہے ۔
میرہزارخان کھوسہ بلوچستان کے سابق گورنر اور چیف جسٹس بھی رہے، مرحوم کی نماز جنازہ کٹبار شریف میں ادا کی گئی جب کہ تدفین کٹبارشریف تحصیل لہڑی کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔
میر ہزار خان کھوسو 30 ستمبر 1929 میں پیدا ہوا اورانہوں نے 25 مارچ 2013 سے 5 جون تک نگران وزیراعظم کی خدمات انجام دیں ، 2013 کے عام انتخابات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جب نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو الیکشن کمیشن نے مداخلت کرتے ہوئے میر ہزار خان کھوسو کو یہ ذمہ داری سونپی ۔
اچھی شہرت رکھنے پر میر ہزار کھوسو نے چیئر مین زکوة کونسل بلوچستان کے عہدے پر بھی کام کیا ۔ میر ہزار خان کھوسو کے صاحبزادے امجد خان کھوسو نے 2013 میں ممکنہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ ان کے دوسرے بیٹے مہراب خان کھوسو 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔