قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ن لیگی رہنما رانا تنویر اور پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پورکے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم اسپیکرنے مداخلت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو خاموش کروا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا تنویر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے کہ ان کی تقریر کے دوران علی امین گنڈا پور نے مداخلت کی اورکہا میں تم مجھے جانتے نہیں ہو ، جس پر رانا تنویر نے تلخی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ وہی شہد کی بوتل والے ہیں ۔ اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو خاموش کروا دیا ۔
رانا تنویر نے کہا کہ حکومتی ترجمان صرف گالم گلوچ بریگیڈ ہیں ، حیران ہوں حکومت کے درجنوں ترجمان ہیں ، پہلے صرف وزیر اطلاعات حکومت کا ترجمان ہوتا تھا ، حکومتی ترجمان وقتی لوگ ہیں ۔
یاد رہے کہ 2016 میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکی گاڑی سے مبینہ غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جس پر پی ٹی آئی رہنما نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری گاڑی سے برآمد ہونے والا اسلحہ قانونی تھا اور ڈی پی او کی جرات کیسے ہوئی کہ وہ ایک وزیرکی گاڑی کی تلاشی لے تاہم عدالت میں ثابت ہو جائے گاکہ میرا اسلحہ قانونی تھا یا غیر قانونی۔