نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو
نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیا فارمولا پیش کردیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کر دیا ۔اپوزیشن لیڈر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اورسینیٹ میں 2 نشستیں مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔تارکین وطن کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں گے ۔

اس ضمن میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نمائندگی کاطریقہ کاراورشرائط سیاسی جماعتیں مل کرطے کریں،سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قانون سازی کی جاسکتی ہے،اس طریقہ کارسے تارکین وطن کونمائندگی مل سکتی ہے۔آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لیے نشستیں مختص ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک آکر ووٹ کے اندراج کے مطابق ووٹ ڈالیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ووٹ کے حق کی حمایت کرتی ہے، ہم نے ہمیشہ اوورسیزپاکستانیوں کی حوصلہ افزائی اور قدرکی ہے،ہمارے دور میں وفاق میں اوورسیز پاکستانیز فاو نڈیشن میں ٹھوس اصلاحات کی گئیں،پنجاب میں اوورسیزکمیشن قائم کیا گیا ، 36 اضلاع میں رول ماڈل پروگرام تشکیل دیا گیا،ن لیگ اورسیز کمیونیٹی کو ایوان اقتدار میں حق نمائندگی دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کی شان ہیں ،اوورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں درپیش تمام مسائل حل ہونے چاہیے۔