حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔فائل فوٹو
حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی منگنی ہو گئی؟

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنی ویڈیوزکے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو نت نئے طریقوں سے تفریح بہم پہنچاتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایسی تصویر شیئرکردی ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیاہے اوران کو جیون ساتھی مل گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پرایک خصوصی پوسٹ شیئرکی ہے۔حریم شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CQlfkBhB21k/?utm_source=ig_embed&ig_rid=51a9d53d-bc4f-4748-9325-97fbecc565a8

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پراس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ خاموش ہیں۔