پولیس ہمیں گرفتار کرے یا ایف آئی آر ختم کرے۔فائل فوٹو
پولیس ہمیں گرفتار کرے یا ایف آئی آر ختم کرے۔فائل فوٹو

بلوچستان کی کمال حکومت کو جام کرکے رکھ دیں گے۔ اپوزیشن رہنما

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے اعلان کیا ہے کہ سات دن سے ہم تھانے میں بیٹھے ہیں ، ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کی حکومت کو جام کرکے رکھ دیں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک سکندر خان اور دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ بجٹ کہاں بنا اورکہاں سے اترا ، یہ بجٹ غیر قانونی ہے، بجٹ سے کروڑوں روپے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کی جھولی میں ڈالے گئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کی گئی رقم کا بڑ احصہ جرائم پیشہ لوگوں پربھی خرچ ہوگا۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا بجٹ عوام کے لیے نہیں بلکہ چند مخصوص لوگوں کے لئے بنایا جاتا ہے، اوراس بجٹ کو کرپشن کا ذریعہ بھی بنایا جاتا ہے،بلوچستان اسمبلی پورے صوبے کی ترجیحات کا جائزہ لے اور پھر جن نکات پر سب اراکین متفق ہوجائیں اس کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے ،تمام جمہوری ملکوں میں ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اراکین اسمبلی پرحملہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ جام کمال نے قبائلی روایات کو پامال کیا،حکومت کو عوام کی کوئی فکرنہیں۔