پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو

آزادکشمیرکا اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی کا جیالا ہو گا۔ بلاول کا دعویٰ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی اوراگلا وزیراعظم پی پی کا جیالا ہو گا۔

کوٹلی، آزاد کشمیر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو اس منہگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، موجودہ حکومت کی کشمیری پالیسی اور رویے پر ہمیشہ سے تنقید کی ہے، کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقے میں واضح فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگران کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، حکومت بنانے کے لیے اپنی جماعت اور اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی، آئندہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم جیالا ہوگا، عوام آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دے رہے ہیں ،کلبھوشن یادیوکواین آراودینے کیلیے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لایاگیا، کٹھ پتلی وزیرا عظم نے کہا تھا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا لیکن وہ اب کلبھوشن یادیوکاوکیل بن چکاہے۔

آزاد کشمیر میں انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورکشمیریوں کارشتہ3نسلوں کاہے،آپ نے ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکاساتھ اورانہوں نے آپ کاساتھ دیا،پیپلزپارٹی نے آزادکشمیرمیں جمہوریت اورپارلیمانی نظام کی بنیادرکھی،ہمارا نعرہ رائے شماری کاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھے کٹھ پتلی کشمیر سے متعلق فیصلے کررہے ہیں ہمیں بنی گالہ تک پیغام پہنچانا ہے کہ کشمیر سے متعلق فیصلے صرف کشمیری کریں گے،کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پرنہیں چلیں گے۔ مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت ظلم کررہی ہے اورآزادکشمیرکے عوام عمران خان کی مہنگائی اوربےروزگاری کامقابلہ کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب انسان کا ساتھ دیا، ہم نے معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی بات کی، آزاد کشمیرکے لوگ پی پی امیدواران کو بھاری اکثریت سے منتخب کرائیں، ہم آزاد کشمیرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کریں گے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔