آل جموں و کشمیر جمیعت علماءاسلام نے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل جموں و کشمیر جمیعت علماءاسلام نے اپنے تمام امیدواروں کو انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کردیا ۔آل جموں و کشمیر جمیعت علماءاسلام کے وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمی کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔