سندھ میں ایس او پیزکے تحت کل سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مزارات میں سماجی فاصلہ ، ماسک اور سینی ٹائزرگیٹ ضروری ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سوئمنگ پول بھی کل سے کھول دیے جائیں گے ، انڈور جم اور امیوزمنٹ پارک بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ میں تین لاکھ 35ہزار555افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے پانچ ہزار410افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19ہزار140 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔سندھ میں تین لاکھ 11ہزارپانچ افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔