کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار۔ دستی بم برآمد

کراچی: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر عبیدالرحمان کیپری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے جانے والا ملزم واردات کی غرض سے جارہا تھا کہ کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی چھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے اور تفتیش کی دوران عبید الرحمان عرف کیپری نے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی رکن اسمبلی ساجد قریشی سمیت چھ افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عاصم کیپری کا بھائی ہے جس کو دہشتگردی کی مقدمات میں سزائے موت کی سزا ہو چکی ہے اور ملزم جیل میں قید اور رہا ہونے والے کئی دہشتگردوں سے رابطے میں تھا اور ان سے ہدایات لیتا تھا۔ ملزم عبید کیپری کراچی اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔