ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے۔فائل فوٹو
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید20اموات

پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سبب مزید20اموات جبکہ 914نئے کیسز ریکارہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار231 اور مثبت کیسزکی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسزکی تعداد 32 ہزار 225 ہے اور 9 لاکھ 1ہزار201 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 418، خیبرپختونخوا 4 ہزار 308، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 307 اورآزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 596، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 759، پنجاب تین لاکھ 45 ہزار 900، سندھ تین لاکھ 36 ہزار76، بلوچستان27 ہزار64، آزاد کشمیر 20 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار19 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔