مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں نواز شریف نے کشمیر انتخابات کی مہم مریم نواز کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کشمیر انتخابات پر مشاورت کی گئی ، نواز شریف نے مریم نوازاور شہباز شریف سے الگ الگ جگہوں پر خطاب کرنے کی ہدایت کی ۔
نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ حکومت مخالف اتحاد کو مزید مستحکم کیا جائے جبکہ حکومت کی کشمیر پر پالیسی اور مہنگائی کے معاملے کو اچھالا جائے ۔