پشتونخوا میپ کے رہنما عثمان کاکڑ کی موت کیسے ہوئی ، حقائق جاننے کیلیے بلوچستان حکومت نے عدالتی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے دو ججزکی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے لیے مراسلہ لکھ دیا گیا، مراسلہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے رجسٹرار ہائیکورٹ کے نام لکھا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ شفاف تحقیقات کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گرکر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔انہیں کوئٹہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 21 جون کو انتقال کرگئے تھے۔