وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو
وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو

اب اساتذہ من پسند جگہوں پرتبادلہ نہیں کرا سکیں گے۔سعید غنی

کراچی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے کے اساتذہ کی تقرر و تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرا دی جس کے تحت اب سندھ میں اساتذہ کے تقرر و تبادلے من پسند جگہوں پر نہیں ہو سکیں گے ۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کہا کہ اساتذہ کے تقرر و تبادلوں سے متعلق پالیسی بنائی ہے جس پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہو گا، اب اساتذہ کا تبادلہ صرف تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں کی وجہ سے تعلیم متاثر نہیں ہوگی ، ہم نے اسکولوں کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا ہے جن میں ریڈ گرین اور ییلو ہیں ، ریڈ کیٹیگری کے اسکولوں کے اساتذہ تبادلے کیلیے درخواست نہیں دے سکیں گے جبکہ گرین کیٹیگری میں شامل سکولوں کے اساتذہ درخواست دینے کے مجاز ہوں گے ۔