سندھ میں سی این جی اسٹیشن 9 جولائی تک بند

9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی

               
June 28, 2021 · اہم خبریں, قومی
سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند ہیں۔فائل فوٹو

سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند ہیں۔فائل فوٹو

سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشن بند کر دیے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند ہیں، گیس اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھلنا تھے جو اب نہیں کھلیں گے۔