صنعتی شہر فیصل آباد کے اسٹیشن چوک پر دو بھکارنوں میں حد بندی کے معاملے پرلڑائی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اسٹیشن چوک پرایک بھکارن نے دوسری بھکارن کے ایریا میں بھیک مانگنا شروع کردی۔ پہلی بھکارن نے اپنے علاقے کا حق جتانے کی کوشش کی تو دوسری بھکارن اپنے ایریا میں واپس جانے کیلیے راضی نہ ہوئی جس پر دونوں میں لڑائی ہوگئی۔
دونوں بھکارنوں نے ایک دوسری کے بال نوچ لیے اورگتھم گتھا ہوگئے۔ موقع پر موجود دیگر بھکاریوں نے بڑی مشکل سے دونوں میں بیچ بچاؤ کروایا۔