ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 23افرادجاں بحق جبکہ 735نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ٹھیک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ ایک ہزار نو سو پچاسی ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 46 ہزار 36، سندھ میں تین لاکھ 36 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 831، بلوچستان میں 27 ہزار 83، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 60، اسلام آباد میں 82 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔