8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری احتساب عدالت اسلام آباد پیش ہوئے ، آصفہ بھٹو بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ۔
آصف علی زرداری نے بطور ملزم عدالت میں حاضری لگائی ، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا اور آصف زرداری کی ضمانت کا فیصلہ عدالت پیش کیا۔
نیب کی جانب سے آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتفاق احمد سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ، مشتاق احمد پوری تفتیش کے دوران بلانے پر پیش نہیں ہوا، ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد 2015 سے بیرون ملک فرار ہے ، عدالت مشتاق احمد کے وارنٹ جاری کرے ۔
بعد ازاں عدالت نے آصف زرداری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی جبکہ شریک ملزم مشتاق احمد کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 27جولائی تک ملتوی کردی ۔